Zardari Apologize to Khawaja Asif for the statement of ‘Mode to Brick’

Khwaja Asif

‘اینٹ سےاینٹ بجانے’ کے بیان کےبعد زرداری معافی کی درخواست بھجواتے رہے، خواجہ آصف


اسلام آباد: سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو پچھتاوا ہے کہ پتا نہیں انہوں نے کس موڈ میں ‘اینٹ سے اینٹ بجانے’ کا بیان دیا، بیان دے کر باہر چلے گئے اور پھر معافی کی درخواست بھجواتے رہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ‘آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ’ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ‘آصف علی زرداری کو تو نون لیگ نے کہا تھا کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف کارروائی کرنی ہے جبکہ وہ خود مشرف کے اقدامات کو تحفظ دینا چاہتے تھے’۔ خواجہ آصف کے مطابق زرداری نے بتایا تھا کہ ‘امریکا، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ ضمانتی ہیں کہ مشرف کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی’۔ سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ ‘آصف زرداری پر نواز شریف کے احسانات ہیں، ہم نے انھیں پیپلز پارٹی پر قبضے میں مدد دی، جس کے گواہ بلاول ہیں’۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.