Water Pipeline Burst At University Road Gulshan e Iqbal

Water Line Break University Road

گلشن اقبالپائپ لائن ٹوٹنے سےشہری میٹھےپانی سے متاثر 

کراچی: گلشن اقبال کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر پانی کی پائپ لائن ٹوٹ گئی؛12 گھنٹے بعد مرمتی کام کا آغاز

کراچی وفاقی اردو یونیورسٹی کے قریب پانی کی لائن ٹوٹنے سے لاکھوں گیلن پانی ضائع ہوگیا۔ واٹر بورڈ نے پانی کی فراہمی بند کرکے 12 گھنٹے کی تاخیر کے بعد مرمتی کام کا آغاز کردیا۔
گزشتہ راتیونیورسٹی روڈ پر تینتیس انچ قطر کی میٹھے پانی کی پائپ لائن ٹوٹنے سے کئی گھنٹوں تک لاکھوں گیلن میٹھا پانی سڑک پربہتا رہا۔ واٹربورڈ کا عملہ بارہ گھنٹے کی تاخیر سے پہنچا اور مزید تاخیر کے بعد مشینری پہنچائی گئی جس کے مرمتی کام و اٹربورڈ حکام کا کہنا ہے کہ پائپ لائن پھٹی نہیں بلکہ لائن میں لیکج ہے۔ پانی نہ ملنے سے علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار.
واٹر بورڈ حکام کے مطابق لیکج کے مقام کا تعین ہونے کے بعد 24 گھنٹے میں مرمتی کام مکمل کرلیا جائےگا۔ تاہم چھٹی کا روزہونے کے باعث یونیورسٹی روڈ جیسے مصروف ترین روٹ پرٹریفک میں خلل نہیں پڑا. سندھ حکومت نے چند ماہ قبل ہی ایک ارب ساٹھ کروڑ روپے کی لاگت سےیونیورسٹی روڈ کی نئے سرے سے تعمیر مکمل کی
حکام کے مطابق کراچی میں روزانہ 1100 ملین گیلن پانی کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ شہرکو بمشکل 480 ایم جی ڈی پانی مل پاتا ہے۔ امیر طبقہ تو ہائیڈرنٹس سے خرید کر پانی استعمال کرلیتا ہے جبکہ غریب طبقے کو اسے خود ہی تلاش کرنا پڑتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.