US Embassy denies visa to MQM leader Dr Sattar

Farooq Sattar

مقدمات ڈاکٹر فاروق ستار کے امریکہ جانے میں رکاوٹ بن گئے


کراچی ، ایم کیو ایم پی آئی بی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کو گزشتہ 8 ماہ سے امریکی ویزہ جاری نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایم کیو ایم پی آئی بی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے 8 ماہ قبل امریکی ویزے کیلئے درخواست جمع کرائی تھی لیکن انہیں ویزہ حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار کو گزشتہ 8 ماہ کے دوران تین بار امریکی سفارتخانے میں انٹرویو کیلئے طلب کیا گیا لیکن وہ تینوں بار ہی سفارتخانے کو مطمئن نہیں کر پائے۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر فاروق ستار کی امریکہ روانگی میں سب سے بڑی رکاوٹ ان کے خلاف پاکستان میں بننے والے کیسز ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.