Two people killed and several injured in a bus accident+Korangi karachi

Korangi Vita Chourangi

کورنگی ویٹا چورنگی میں بس الٹنے سے 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی


کراچی: کراچی کے علاقے کورنگی ویٹا چورنگی میں مسافر بس الٹنے سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 7 زخمی ہو گئے، جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی ویٹا چورنگی میں تیز رفتاری کے باعث مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں سر میں چوٹیں لگنے سے 2 افراد جاں بحق اور7 زخمی ہو گئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.