Today PSP and Jamaat-e-Islami Protest Against K-Electric

PSP Party

 کے الیکٹرک کیخلاف پی ایس پی اور جماعت اسلامی کا آج مظاہرہ


کراچی پاک سرزمین پارٹی آج کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس پر سہ پہر تین بجے پُرامن احتجاجی مظاہرہ کرے گی جبکہ جماعت اسلامی آج پریس کلب کے باہر مظاہرہ کرے گی نجی چینل کے مطابق پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا پی ایس پی آج کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس پر سہ پہر تین بجے پُرامن احتجاجی مظاہرہ کرے گی، وزیراعلیٰ سندھ پر تنقید کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے خلاف وزیر اعلیٰ سندھ اسلام آباد میں دھرنا دینے کی بات کر رہے ہیں، دھرنا دینا ان کا کام نہیں اور نہ ہی خط لکھنا ہے، بلکہ وہ ٹیلیفون اٹھا کر وزیر اعظم سے بجلی کے مسئلے پر بات کریں۔مصطفی کمال نے سوئی سدرن کمپنی سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر کے الیکٹرک کو مطلوب مقدار میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تا کہ شہریوں کو لوڈشیڈنگ سے نجات ملے۔چیئرمین پی ایس پی نے متحدہ اور پی پی پر شہر میں لسانی فسادات کی سازش کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میں ڈاکٹر فاروق ستاراور ان کے ساتھیوں کو تنبیہ کرتا ہوں کہ پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو فون کر کے تنگ نہ کریں، ان کی شر انگیزیوں کی وجہ سے ہی ہم نے اپنی پارٹی کے دروازے ان کے لیے بند کر دیئے۔چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ اُردو کے بجائے انگریزی اور سندھی زبان میں لکھا جائے ، اُردو لکھنے پر پابندی سندھیوں کے خلاف سازش ہے ، یہ سب کچھ ایسے وقت میں کیا جا رہا ہے جب انتخابات قریب ہیں۔پیپلز پارٹی لسانی تعصب کا سہارا لے کر ووٹ حاصل کرنا چاہتی ہے، یہی سب کچھ ایم کیو ایم مہاجروں کے نام پر کرتی رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ، گورنر سندھ و دیگر حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو بر طرف کر کے تحقیقات کرائی جائے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.