Three Movement Troika MQM, PTM, FBM Against Pakistan

Free Balouchistan Movement

پاکستان کے خلاف تھری موومنٹ ٹرائیکا ایم کیو ایم ،پی ٹی ایم ،ایف بی ایم

مہاجر قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اورپشتون تحفظ موومنٹ کے چیئرمین منظور پشتین کے مشترک عزائم

سید منورعلی پیرزادہ

پشتونوں کو کراچی کی سڑکوں پر بے رحمی سے قتل کروانے والے مہاجر قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اورپشتون تحفظ موومنٹ کے چیئرمین منظور پشتین کے مشترک عزائم پاکستانی سیکورٹی فورسز اور آئی ایس آئی کے خلاف بین الاقوامی خفیہ اداروں کی ایک منظم موومنٹ کا حصہ ہے دراصل پشتون تحفظ موومنٹ ، مہاجر قومی موومنٹ اور فری بلوچستان موومنٹ ایک ایسا مشترک نام ہے جن کا مقصد پاکستانی قوم میں تعصب پیدا کرکے انہیں اپنے ملک اور اس کے رکھوالوں سے بدظن کرنا ہے تاکہ بین الاقوامی قوتیں پاکستان کے حساس انتظامی معاملات میں مداخلت کرسکیں،اسی لیے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی طرح اب پی ٹی ایم کے چیئرمین منظور پشتین عالمی سطح پر یہ تاثر قائم کرنے میں مصروف ہے کہ پاکستان میں پشتونوں پر ظلم وجبر ہورہا ہے،یہی ڈراما الطاف حسین نے رچایا ہوا تھا کہ پاکستان میں اردو بولنے والوں کو پاکستانی تسلیم نہیں کیاجاتا،جس کا الزام افواج پاکستان اور آئی ایس آئی پر لگایا جاتا رہابلکہ یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے جبکہ فری بلوچستان موومنٹ کو بھی ناکامی کاسامنا ہے ان تھری موومنٹ کا ایک ہی بنیادی نکتہ ہے کہ کسی بھی طرح پاکستان کے امن کو تباہ کرکے خانہ جنگی کی صورتحال پیدا کی جاسکے ،جس میں مہاجر قومی موومنٹ اور فری بلوچستان موومنٹ تو کسی حد تک کامیاب ہو ئے تھے لیکن سیکورٹی فورسز نے انہیں پاکستان میں روندھ دیا مگر یہ موومنٹ اب بھی غیر ملکی قوتوں کی پشت پناہی سے امریکا ،لندن ،بھارت ،ساوتھ افریقہ ودیگر ممالک میں پاکستان کے خلاف جاری ہیں حالانکہ کراچی میں آباد پاکستانی اس بات سے باخوبی واقف ہیں کہ الطاف حسین نے مہاجرقومی موومنٹ کے ذریعے یہاں بسنے والوں کو کس قدر دہشت زدہ کر رکھا تھا بلکہ ایک وقت تو ایسا بھی آیا کہ الطاف حسین نے مہاجر قومی موومنٹ کے دہشت گردوں کو خصوصی طور پر ٹاسک دیے کہ کراچی سے پٹھانوں کے کاروبار کو ختم کیا جائے جس کے بعددرجنوں مزدور پٹھانوں کا قتل ہوا ،چائے کے ہوٹل اور دیگر کاروباری دکانیں جلا کر پٹھانوں کو کنگال کیاگیا،12مئی2007 ء کو مزدور پٹھان چن چن کر قتل کیے گئے وہ خاندان اور چشم دید گواہ اس وقت بھی کراچی میں مقیم ہیں جن کے بچوں کو فیکٹری سے گھروں کی واپسی پر راستے سے الطاف حسین کے دہشت گردوں نے اغواءکرکے قتل کیا تھا لیکن اُس وقت منظور پشتین کی پشتون تحفظ موومنٹ نہیں بلکہ پاکستانی حساس ادارے اور سیکورٹی فورسز کے جوان تھے جنہوں نے کراچی سے دہشت گردوں کا صفایا شروع کرکے یہاں امن قائم کیا،اس وقت کراچی میں پشتون سمیت دیگر زبان بولنے والے پاکستانی قوم بن کر ایک ساتھ زندگی بسر کررہے ہیں لیکن اب پشتون کے نام پر بنائی جانے والی تحفظ موومنٹ کے ذریعے منظور پشتین یہ تاثر قائم کررہے ہیں کہ ملک بھر میں پشتون کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے اس لیے ملک گیر تحریک چلائی ہے جس میں عالمی اداروں کو دعوت دی جارہی ہے کہ انہیں انصاف دلوانے میں ثالثی کا کردار ادا کریں،ایک طرف منظور پشتین خود کو محب وطن پاکستانی اور پشتونوں کا ہمدرد ظاہر کرنے کی کوشش کررہے ہیں تو دوسری جانب پشتونوں کے قاتل الطاف حسین کے خلاف آج تک کسی قسم کی آواز بلند نہیں کی گئی،اب وہ ہی الطاف حسین اپنے پیغامات کے ذریعے پشتونوں سے ہمدردی کا پیغام پشتون تحفظ موومنٹ کو بھجوارہا ہے جس پرمنظور پشتین کی پراسرار خاموشی نے پشتو زبان بولنے والے پاکستانیوں کے شک کو یقین میں بدل دیا ہے دراصل یہ بات باخوبی جانی جاتی ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں اور خیبر پختون خوا سمیت بلوچستان کی اکثریت کا ذریعہ معاش صوبہ سندھ اور پنجاب سے جڑا ہوا ہے اسی لیے لاکھوں افراد بغیر کسی تعصب کے پر امن انداز میں زندگی بسر کررہے ہیں مگر اب منظور پشتین کے ذریعے غیر ملکی خفیہ ادارے اس کوشش میں مصروف ہیں کہ کسی طرح پاکستان میں تعصب کی فضا قائم کرکے تباہی کا سلسلہ شروع کیا جاسکے ،اس لیے پاکستان کے خلاف تھری موومنٹ ٹرائیکا اندرون وبیرون ملک انتہائی سرگرم ہیں جس میں مہاجر قومی موومنٹ،پشتون تحفظ موومنٹ اور فری بلوچستان موومنٹ شامل ہیں، موومنٹ مطلب متحرک رہنے کے ہیں، جس کا الطاف حسین اپنی نظریاتی نشستوں میں اظہار کرتے رہے ہیں،جبہی پاکستان کے خلاف سازشوں کا سلسلہ بین الاقوامی سطح پر مستقل انداز میں جاری ہے اور ادھر پاکستانی سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے اپنی توجہ پیداگیری اور خود کو تحفظ فراہم کرنے تک مرکوز کررکھی ہے ۔

Intelligence agency against pakistanPashtun tahafuz movementMQM

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.