Supreme Court Orders Sewers Karachi to Clean Drains Before Rain

clean sewers across Karachi

سپریم کورٹ کا بارشوں سے قبل نالوں کی صفائی کاحکم


کراچی سپریم کورٹ نے بارشوں سے قبل نالوں کی صفائی مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔نجی چینل کے مطابق عدالت نے 5 مئی پیشرفت رپورٹ طلب کر لی۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ واٹر کمیشن کے حکم پر نالوں کی صفائی سمیت دیگر اقدامات شروع ہو گئے ہیں۔ جس پر جسٹس فیصل عرب نے ریمارکس دیئے یہی شرمندگی کی بات ہے کہ کام اب شروع ہوا ہے، شہریوں کو صاف پانی ملنا چاہیے، پانی کے بغیر زندگی نہیں ہے، چیف جسٹس بھی یہی کہتے ہیں صحت کے سارے مسائل پانی سے وابستہ ہیں۔درخواست گزار شہاب اوستو ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ کیس کی سماعت شروع ہونے سے چار بڑے نالوں کی صفائی کا کام شروع ہوگیا ہے ، شہر میں 30 بڑے اور 500 چھوٹے نالے ہیں، خاصا وقت درکار ہوگا ، نالوں کی صفائی کیلئے سندھ حکومت 500 ملین روپے جاری کر رہی ہے ، ابتدائی طور پر کورنگی، چکرا، محمودآباد اور منظور کالونی کے نالوں کی صفائی ہو رہی ہےعدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 مئی تک ملتوی کر دی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.