Social media users call for chicken boycott as price soars

Boycott Chicken Prices

شہریوں کی چکن بائیکاٹ مہم تیز، مرغیاں مرنے سے لاکھوں کا نقصان


کراچی، رمضان المبارک سے قبل ہی مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے جس کے باعث شہریوں نے سوشل میڈیا پرمہم کے بعد مرغی کے گوشت کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ کراچی کے بازاروں میں چکن شاپس پر سناٹے، دکاندار سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔مرغی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، رمضان المبارک سے قبل ہی کراچی میں مرغی کا گوشت 320 سے 360 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا ۔ اس اضافے کے بعد سوشل میڈیا پر 17 سے 19 مئی تک مرغی کے بائیکاٹ پر ابھی سے شہریوں نے عمل درآمد شروع کر دیا ہے، بائیکاٹ کے باعث کراچی کے بازاروں میں چکن شاپس پر سناٹے دیکھنے میں آئے اور دکاندار سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔ شدید گرمی اور بدترین لوڈ شیڈنگ بھی مہم کی کامیابی کا سبب بننے لگیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر آنےوالی مرغیاں اب پولٹری فارمز اور دکانداروں کے پاس جمع ہونے سے روزانہ ہزاروں مرغیاں مرنے سے دکانداروں اور پولٹری مالکان کو لاکھوں کا نقصان ہونے لگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.