Sindh Rangers Recover Weapons Operative By MQM London in Surjani

rangers arrested weapons

ایم کیو ایم لندن قیادت کا کراچی میں بدامنی پھیلانے کا منصوبہ ، رینجرز نے ناکام بنادیا

ایم کیو ایم لندن کی قیادت نے کراچی میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کے لیے اپنے شرپسند عناصر کو گرین سگنل دے دیا جس کاپتا لگتے ہی پاکستانی خفیہ ادارے متحرک ہوگئےاور ان اداروں کی رپورٹ پر پاکستان رینجرز سندھ نے کارروائی کرتے ہوئے سرجانی ٹاؤن میں واقع یارو گوٹھ اللہ والی چورنگی کے قریب واقع زیر تعمیر مکان میں چھپایا گیا اسلحہ اور گولا بارود برآمد کرلیاجسے کراچی میں قائم امن کو تباہ کرنے کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ تھا ،برآمد کیے جانے والے ہتھیاروں میں 2ایس ایم جی ،1ایم ہی فائیو ،ایک عدد 30بور ماوزر ،4عدد 30 بور پسٹل ، ایک عدد 30 بور رپیٹر ، ایک عدد 12 بور شاٹ گن کے علاوہ 3 عدد ایس ایم جی اور ایک عدد ایک ایم پی فائیو میگزین سمیت 994 مختلف اقسام کے راونڈ اور کارتوس شامل ہیں – اس کامیابی کے بعد رینجرز نے کراچی کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں اور مشکوک عناصر کی اطلاع رینجرز ہیلپ لائن 101 یا پھر رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 0316-2369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں ، یاد رہے کہ کراچی کے امن وامان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور اہلکاروں کی قربانیاں شامل ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Sindh Rangers Press Release

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.