Sindh Rangers Arrested Criminals In Karachi

Sindh Rangers Pakistan

کراچی میں سندھ رینجرز کی کارروائیاں

ایم کیوایم لندن اور سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کا گھیرا تنگ

کراچی نیوز ٹی وی

کراچی میں کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ اور ایم کیوایم لندن سے تعلق رکھنے والے5 دہشت گردوں سمیت 18جرائم پیشہ عناصر کو رینجرز نے مختلف کارروائیوں کے دوران گرفتار کرلیا،جن میں لیاری گینگ وار، بھتہ خوری ،اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی سمیت منشیات فروشی میں ملوث جرائم پیشہ عناصر بھی شامل ہیں ،جن کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ ،گولہ بارود،مسروقہ سامان،اور منشیات بھی برآمد کی گئیں ،گرفتار ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ نے کراچی کے علاقے کلری،سعید آباد اور سمن آباد کے علاقوں میں علیحدہ علیحدہ کارروائیوں کے دوران سپاہ صحابہ نامی کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 3ملزمان میں شامل عبدالصمد ،محمد آصف عرف دادا،محمد بلال عرف مرشد کو گرفتار کیا،جو ٹارگٹ کلنگ،دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے جبکہ ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے 2ملزمان محمد عامر خان عرف لمبا،محمد حسین چوہان عرف لالا کو جوہر آباداور بلدیہ ٹاؤن میں ہونے والی دو علیحدہ کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیاجن پر الزام ہے کہ وہ ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، اسی طرح جیکس اور عیدگاہ کے علاقے میں ہونے والی کارروائی کے دوران2ملزمان محمد اسلم عرف اسلم چوہان اور معراج گرفتار کیے گئے جن کا لیاری گینگ وار سے تعلق بتایا گیا ہے جو ٹارگٹ کلنگ اور غیر قانونی اسلحے کی ترسیل میں ملوث ہیں،عوامی کالونی اور جیکس کے علاقوں سے گرفتار2ملزمان کامران عرف کالو ،محمد جعفرعرف ظفرا بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث بتائے گئے ہیں،مدینہ کالونی ،عوامی کالونی ،اور جوہر آباد کے علاقوں سے گرفتار5ملزمان محمد عمیر عرف ہانی ،عمران ،عابد علی ،محمد کامران عرف پشی،زبیر پٹھان عرف ملا ڈکیتی ،منشیات فروشی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں،لانڈھی ،کلفٹن اور عیدگاہ کے علاقوں سے گرفتار4ملزمان محسن نادر،محمد ناصر،اکبرحسین اور طاہر علی عرف داد منشیات فروشی اور گٹکے کے کاروبار میں ملوث بتائے گئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.