Sindh Govt. Replace Vehicle Registration Books Smart Cards

KARACHI NEWS TV SMART CARD

گاڑیوں کے اسمارٹ کارڈ سے متعلق تقریب 


گاڑیوں کی رجسٹریشن بک ختم کرکےاور اس کی جگہ اسمارٹ کارڈ متعارف کرانے سے متعلق ایک تقریب محکمہ ایکسائز حکام کی جانب سے کراچی موٹر رجسٹریشن و نگ میں منعقد کی گئی، جس میں صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال ،وزیر ایکسائز مکیش کمار چاول،ناصر شاہ ودیگر وزیر بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر ایکسائز حکام نے صوبائی وزرا کو اسمارٹ کارڈ کی خصوصیات سے آگاہ کیا جس کے ذریعے گاڑی اور اس کی ملکیت رکھنے والے کی درست شناخت یقینی ہوسکے گی کیونکہ خصوصی چپ والے کارڈ کی نقل نہیں بنائی جاسکتی اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمارٹ کارڈ ایک بہترین کارکردگی ہے مگر اس وقت سب سے بڑا مسئلہ نمبر پلیٹس ہیں جن کی فوری شناخت ممکن نہیں ہو پاتی ذیادہ تر وارداتیں موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان کررہے ہیں لہذا فوری طور پر نمبر پلیٹس پر کام ہونا چاہئے،تاہم وزیر ایکسائز مکیش کمار چاول نے سیکورٹی فیچرز نمبر پلیٹس سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ 28 تاریخ سے پہلے یہ مسئلہ بھی حل کردیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.