Sindh govt to present provincial budget tomorrow (Thursday)

Sindh Budget

سندھ حکومت نئے مالی سال کابجٹ جمعرات کوپیش کرے گی


کراچی سندھ حکومت مالی سال 19-2018 کا بجٹ کل پیش کرے گی، وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ موجودہ سندھ اسمبلی کوئی نئی ترقیاتی اسکیم کا اعلان نہیں کرے گی۔محکمہ خزانہ سندھ کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق حکومت نئے مالی سال 2018-19 کا بجٹ پیش کرے گی، نئے سال کا میزانیہ وزیراعلی مراد علی شاہ پیش کریں گے جن کے پاس محکمہ خزانہ کا قلمدان بھی ہے، اس ضمن میں سندھ اسمبلی کا اجلاس بھی دس مئی کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بجٹ اجلاس سے قبل وزیراعلی سندھ کی صدارت میں صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوگا جس میں نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری لی جائے گی، گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ موجودہ سندھ اسمبلی کوئی نئی ترقیاتی اسکیم کا اعلان نہیں کرے گی ،بجٹ میں صرف جاری ترقیاتی اسکیموں کے لیے رقم مختص کی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.