Sindh Govt. And Political Hub Makes People Suffer Poverty

Poverty

سندھ حکومت اور سیاسی جماعتوں کی بے حسی کا شکار


پاکستان کے معاشی حب کی حیثیت سے پہچانے جانے والے شہرے کراچی میں لاکھوں مقامی خاندان بے گھر ہیں جن میں سے بیشتر کو دو وقت کا کھانا بھی میسر نہیں ہے لیکن یہاں مختلف سیاسی شعبدے باز ی کے تماشے زرور سجائے جاتے ہیں،جہاں کبھی روٹی کپڑا مکان کی آواز بلند ہوتی ہے تو کوئی حقوق یا پھر انصاف کی دھاڑیں لگاتا ہےمگر آج تک کراچی کے باسیوں کو کچھ حاصل نہیں ہوا ،جیسا کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم نے لیاقت آباد میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرکے ایک دوسرے کےسامنے سیاسی برتری حاصل کا دعوی کرتے رہے درحقیقت ان دونوں جماعتوں نے اپنے دور اقتدار میں عوام پر مسائل کا اس قدر بوجھ لاد دیا ہے کہ وہ اپنی ضروریات زندگی کو حاصل نہیں کرسکتے ، جس کی ایک مثال کراچی پریس کلب کے باہر فٹ پاتھ پر 17اپریل 2018 سےمقیم ایک خاندان ہے جو کراچی لیاقت آباد 3 نمبر سے تعلق رکھتا ہے،جس میں 6 بچے اپنے مجبور ماں باپ کے ہمراہ ہیں،29 دنوں سے ارباب اختیار کو پکار رہے ہیں مگر آئین کی حکمرانی کا نعرا لگانے والے آئین کو پامال کرتے ہوئے سیاسی کھیل کھیلنے میں مصروف ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.