Sindh Chief Minister Syed Murad Ali Shah Vacates CM House

Murad Ali Shah CM House

سیدمرادعلی شاہ نے وزیراعلیٰ ہاوس خالی کردیا


کراچی نجی چینل کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سی ایم ہاؤس خالی کردیا۔ملک میں موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنی 5 سالہ مدت پوری کررہی ہیں جس کے تحت قومی اسمبلی 31 مئی کو تحلیل ہوجائے گی جب کہ سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان اسمبلی 28 مئی، پنجاب اسمبلی 31 مئی کو تحلیل ہوگی۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اسمبلی کی مدت پوری ہونے سے قبل ہی کراچی میں چیف منسٹرہاؤس خالی کردیا جس کےبعد ان کا خاندان اپنی نجی رہائش گاہ منتقل ہوگیاہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سرکاری امور کی انجام دہی کے لیے سی ایم ہاؤس کے دفتر آرہے ہیں جب کہ انہوں نے اپنے پروٹوکول میں  بھی کمی کردی ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.