Sindh Chief Minister

نگراں وزیراعلیٰ،قائدایوان و قائد حزب اختلاف کی بدھ کوملاقات


کراچی سندھ میں نگران وزیراعلی کے انتخاب کے لئے قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کے درمیان غیر رسمی ملاقات کل جبکہ باضابطہ ملاقات جمعرات چوبیس مئی کو ہوگی۔نجی چینل کے مطابق سندھ میں پارلیمانی جماعتوں کا نگراں وزیراعلی کے لیے مختلف ناموں پر غور جاری ہے تاہم تاحال کسی پر اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔قائد ایوان مراد علی شاہ اور قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن کے درمیان تاحال رسمی بیٹھک بھی نہ ہوسکی ہےذرائع کے مطابق وزیراعلی اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان غیر رسمی ملاقات کل وزیراعلی ہاؤس میں ہوگی جب کہ باضابطہ ملاقات 24 مئی کو ہوگی۔سندھ میں حُکمران جماعت پیپلزپارٹی نگران وزیر اعلی کے لئے 3 ناموں پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے جن میں حمید سومرو، ڈاکٹر یونس سومرو اور جسٹس (ر) غلام سرور کورائی شامل ہیں۔حمید سومرو سابق وزیراعلی اللہ بخش سومرو کے پوتے اور پیشے کے لحاظ سے انجینئیر ہیں، ڈاکٹر یونس سومرو معروف آرتھوپیڈک سرجن ہیں جبکہ جسٹس (ر) غلام سرور سندھ ہائی کورٹ کے سابق جج ہیں۔ آج بھی نگراں وزیراعظم کے حتمی نام پر اتفاق نہیں ہوسکا‘ سیاست دان ہی نگراں وزیرِ اعظم کے حتمی نام کا اعلان کریں-مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی میں اتفاق رائے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.