Sindh Assembly Nusrat Sahar Points Shoes at Deputy Speaker

Sindh assembly funny

سندھ اسمبلی میں نصرت سحر نے ڈپٹی اسپیکر کو جوتا دکھادیا


کراچی: سندھ اسمبلی میں مسلم لیگ فنکشنل کی رکن نصرت سحر عباسی نے ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کو جوتا دکھا دیا جس پر وہ شدید برہم ہو گئیں اور انہیں ایوان سے باہر نکلوا دیا۔ سندھ اسمبلی کا ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کی سربراہی میں ہوا جس میں ممتاز جاکھرانی بجٹ پر بحث کر رہے تھے تو انہوں نےمسلم لیگ فنکشنل کی رکن نصرت سحر عباس کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ نصرت سحر عباسی ایوان میں شور شرابا کرتی ہیں اور یہ نہیں بتاتیں کہ انہوں نے پیپلز پارٹی سے کتنے فائدے لیے۔ ممتاز جاکھرانی نےالزام لگایا کہ نصرت سحر نے گیان چاند سے باردانے کی بوریاں لیں، وہ پی پی کا کھا کر بھی الزام لگاتی ہیں۔ ممتاز جاکھرانی کے الزامات پر نصرت سحر عباسی شدید طیش میں آ گئیں اور شور شرابا شروع کر دیا، اس پر ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے کہا کہ آپ ہماری قیادت پر اس طرح کے الفاظ استعمال کرتی ہیں لیکن اپنے اوپر کچھ برداشت نہیں کرتیں۔ شہلا رضا کے ٹوکنے پر نصرت سحر عباسی غصے میں آ گئیں اور پاؤں اوپر کر کے ڈپٹی اسپیکر کو جوتا دکھایا جس پر شہلا رضا شدید برہم ہو گئیں اور ایوان میں موجود سارجنٹ کو نصرت سحر کو اسمبلی سے باہر نکالنے کا حکم دیا اس پر سارجنٹ نےانہیں ایوان سے باہر نکال دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.