Sindh Assembly Arrested 21 Lawyers During Protest

Lawyers Arrested by Sindh Assembly

سندھ اسمبلی،وکلاکی احتجاج کی کوشش پھرناکام،21گرفتار


کراچی پولیس نے سرکاری وکلا کی سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کی آج پھر کوشش ناکام بنا دی اور پکڑ دھکڑ کر کے سب کو بھگا دیا۔نجی چینل کے مطابق سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل آج پھر سرکاری وکلا احتجاج کیلئے پہنچے، جوڈیشل الاونس اور دیگر مطالبات لے کر آنے والوں نے نعرے بازی کی تو پولیس کی نفری پہنچ گئی اور احتجاج کرنے والے 21 وکلا کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے وکلا کیخلاف آرٹلری میدان تھانے مقدمہ درج کر لیا، مقدمہ جلاؤ گھیراؤ، ہنگامہ آرائی اور ریڈ زون میں داخل ہونے پر درج کیا گیا۔ مقدمہ نمبر 64/2018 زیر دفعہ 147،148،188 کے تحت درج کیا گیا۔ آرٹلری میدان تھانے اور سندھ اسمبلی کے باہر پولیس کی نفری تعینات ہے۔واضح رہے گزشتہ روز 47 وکلا کو گرفتار کیا گیا تھا، جنہیں رات گئے 10، 10 ہزار کی ضمانت پر رہا کر دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.