Shahbaz Sharif Meeting With MQM and ANP Party Members

Shahbaz Sharif

شہبازشریف کی اتوارکومتحدہ اور اے این پی رہنماوں سے ملاقات طے


کراچی مسلم لیگ ن کےصدر اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کل کراچی پہنچیں گے جہاں وہ ایم کیو ایم اور عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے رہنماوں سے ملاقات کے علاوہ ن لیگی کارکنان کے اجتماعات سے خطاب کریں گے۔ن لیگی رہنما کے مطابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی مردان ہائوس میں عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید سے ملاقات طے ہے علاوہ ازیں شہبازشریف ایم کیوایم پاکستان بہادر آباد گروپ کے مرکز واقع بہادر آباد کا دورہ کریں گے اور متحدہ رہنمائوں سے ملاقات کریں گے۔نجی چینل کے مطابق صدر مسلم لیگ ن دونوں جماعتوں کے رہنمائوں سے ملاقاتوں میں سیاسی صورتحال اور انتخابات میں ممکنہ اتحاد سمیت پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے مختلف امور پر بات چیت کریں گے۔شہباز شریف کراچی کے علاقوں ٹینری روڈ بہار کالونی لیاری کے ایم سی گراونڈ، گلشن غازی بلدیہ اور الفتح گراونڈ عابد آباد بلدیہ ٹائون کے دورے میں ن لیگ کے تحت عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔ وزیراعلی پنجاب گرین بس پروجیکٹ بورڈ آفس انٹر ایکسچینج کا دورہ بھی کریں گے۔ وہاں ن لیگ کے کارکنان سے ملاقات اور خطاب بھی کریں گے ۔وزیراعلی پنجاب شہباز شریف گورنر ہائوس کے عشائیہ میں شرکت کریں گے۔ ن لیگ کے مرکزی صدر شہباز شریف کا دورہ کراچی سیاسی لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے۔ شہباز شریف جلد اندرون سندھ کا دورہ بھی کریں گے اور اہم سیاسی جماعتوں کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ شہباز شریف کے دوروں کا مقصد ن لیگ کی آئندہ انتخابات کی تیاریوں کے لیے عوامی رابطہ مہم کا آغاز ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.