Rear Admiral Asif Khaliq takes over as Commander Karachi

Pakistan marine time

رئیر ایڈمرل آصف خالق نے کمانڈر کراچی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں ۔کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب پی این ایس بہادر میں منعقد ہوئی۔جہاں رئیر ایڈمرل آصف خالق نے سبکدوش ہونے والے کمانڈر کراچی رئیر ایڈمرل اطہر مختار سے کمان حاصل کی۔ تقریب کے دوران نئے کمانڈر کراچی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق
بطور کمانڈر کراچی رئیر ایڈمرل آصف خالق پاک بحریہ کی تمام ٹرینگ یونٹس کے انچارج ہو ں گے۔ رئیر ایڈمرل آصف خالق نے 1985 میں پاک بحریہ کی آپریشن برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ رئیر ایڈمرل آصف خالق پاک بحریہ کے اہم کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔ نئے کمانڈر کراچی ٹاسک فورس150 کی کمانڈ بھی کر چکے ہیں۔ کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب میں پاک بحریہ کے افسروں ، جوانوں اور نیوی سویلینز کی بڑی تعداد شریک تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.