Rana Sanaullah Takes Back His Shameful Statement About Women Of PTI

Rana Sanaullah

رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کی خواتین سے متعلق بیان واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے معذرت کرنے سے انکار کردیا فوٹو:فائل


لاہور: صوبائی وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے مطالبے پر خواتین کے بارے میں دیا گیا بیان واپس لینے کا اعلان کیا مگرمعذرت کرنے سے انکار کردیا۔

اجلاس کے دوران تحریک انصاف کی رکن اسمبلی نوشین حامدنے مطالبہ کیا کہ رانا ثنا اللہ نے خواتین کے بارے میں جو الفاظ کہے تھے وہ اس پر معافی مانگیں، رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وہ پہلے ہی اپنے الفاظ واپس لے چکے ہیں تاہم وہ اس پرمعافی نہیں مانگیں گے، جس پرہنگامہ آرائی شروع ہوگئی اوراپوزیشن نے تھوڑی دیرکےلیے اجلاس سے واک آؤٹ بھی کیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کسی کی دل آزاری ہوئی تو معذرت خواہ ہوں، شہباز شریف

اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان خواتین کا کتنا احترام کرتے ہیں یہ سب کو پتہ ہے ہنگامہ آرائی کے باعث اسپیکر رانا محمد اقبال نے اجلاس پیر دوپہر2 بجے تک کےلیے ملتوی کردیا۔ اپوزیشن لیدڑمیاں محمودالرشید کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ نے اپنا بیان توواپس لے لیا مگرمعافی نہیں مانگی اس لیے ان کا احتجاج جاری رہےگا، رانا ثنا اللہ ایسے متنازعہ بیانات دیتے رہتے ہیں جن سے ملک میں انتشارپھیلتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.