Protest Against Land Mafia At Haji Pir Goth Qabrustan

Land Mafia Protest Lyari

حاجی پیر گوٹھ قبرستان پر لینڈ مافیا کے قبضے کےخلاف احتجاج


کراچی (رپورٹ: سجاد علی) لیاقت آباد ٹنکی گراﺅنڈمیں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے جلسے میں انجمن امداد باہمی حاجی پیر کوہی گوٹھ اور علاقہ مکینوں کی جانب سے حاجی پیر کوہی گوٹھ کے تاریخی قبرستان پر لینڈمافیا کے قبضہ کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر قبضہ مافیا کیخلاف نعرے درج تھے۔

Protest Lyari

مظاہرے کے موقع پر ضلع ملیر یو سی 14کے چیئرمین لال محمد بلوچ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے نائب صدر عبدالغفار کے مطابق DMC ضلع ملیر یو سی 307 چیئرمین مزمل شاہ اور یو سی 06 کے جنرل سیکٹری پی پی پی PS129 آغا رفیع نے کہا کہ کوہی گوٹھ کے تاریخی قبرستان پر غیر قانونی قبضہ کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ قبرستان کے درمیان سے پیراڈائز سٹی کے لیے نیشنل ہائی وے منزل پمپ کی طرف راستہ نکال رہے ہیں۔ جس سے تاریخی قبرستان کی بے حرمتی ہوگی اور مسائل پیدا ہوں گے۔ انہوں نے بلاول زرداری سے مطالبہ کیا کہ قبرستان پر قبضہ ختم کرائیں2 جبکہ ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.