Protest Against Corruption In Karachi Motor Registration Wing

karachi motor registration check

کراچی موٹر رجسٹریشن و نگ میں جاری کرپشن کے خلاف ٹرانسپورٹرز کا احتجاج ،سندھ حکومت کو الٹی میٹم دے دیا


کراچی موٹر رجسٹریشن و نگ میں رشوت خوری اور ایکسائز افسران کی اجارہ داری کے خلاف احتجاج کرنے والے ٹرانسپورٹرز نے سندھ حکومت کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوری طور پر کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی کی جائے ورنہ احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا۔ٹرانسپورٹرز کی جانب سے سوک سینٹر کے احاطے میں کراچی موٹر رجسٹریشن و نگ کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے دوران ٹرانسپورٹرز نے مختلف بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر تحریر تھا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز عبدالرزاق عباسی رشوت خور ہونے کے ساتھ بد اخلاق بھی ہیں بلکہ سرکاری امور میں عدم دلچسپی رکھتے ہیں جو ٹرانسپورٹروں کے لیے پریشانی کا سبب ہے لہذا انہیں فوری طور پر ٹرانسفر کیا جائے۔احتجاج کرنے والوں میں شامل ٹرانسپورٹر وحید اور ان کے ساتھی نصیر جنجوعہ کا کہنا ہے کہ ایکسائز موٹر رجسٹریشن و نگ میں کمرشل گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ملکیت تبدیلی کے لیے جاتے ہیں مگر وہاں تعینات سرکاری افسران بغیر رشوت لیے بات کرنا پسند نہیں کرتے اور اس کی مثال ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز عبدالرزاق عباسی ہیں ،ٹرانسپورٹرز کا الزام ہے کہ موصوف یہ ظاہر کرتے ہیں کہ انہیں پاکستان کے ایک اہم ادارے کی اعلی شخصیت کی سفارش پر موٹر رجسٹریشن و نگ میں تعینات کیا گیا ہے لہذا ان کے خلاف وزیر ایکسائز یا وزیر اعلی کارروائی نہیں کرسکتے تاہم ٹرانسپورٹرز کا مطالبہ ہے کہ عبدالرزاق عباسی کو فوری طور پر تبادلہ کرکے کسی دوسرے شعبے میں بھجوایا جائے ۔

motorcycle registration number check

vehicle verification sindh

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.