PPP, PTI Granted Permission to hold May 12 Rally at Gulshan ground

PPP PTI

جلسوں کیلئے پی پی پی اورپی ٹی آئی کومشروط اجازت ملی


کراچی پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کو شہر قائد میں 12 مئی کو جلسوں کی مشروط اجازت مل گئی۔نجی چینل کے مطابق ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے دونوں جماعتوں کے جلسوں کے لیے قواعد و ضوابط پر عملدرآمد سے مشروط اجازت نامہ جاری کردیا۔پیپلز پارٹی اب باغ جناح گراؤنڈ جبکہ تحریک انصاف الہٰ دین پارک سے متصل گراؤنڈ میں 12 مئی کو عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ڈپٹی کمشنر آفس سے جاری اجازت نامے کے مطابق جلسوں کے دوران سیاسی تقریر پر پابندی ہوگی اور ایسی تقریر کی بھی اجازت نہیں ہوگی جس سے کسی کی دل آزاری ہو۔اجازت نامے میں کہا گیا ہے کہ مین روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کرنے، اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی اور عام افراد کے لیے ٹریفک میں خلل پیدا نہیں ہونا چاہیے۔جلسے کے دوران کسی شخص یا پراپرٹی کو نقصان کے ذمہ دار منتظمین ہوں گے جب کہ پیپلز پارٹی کو اجازت نامہ مزار قائد کی انتظامیہ کی اجازت سے مشروط ہے، جلسے کے لیے پی پی کو مزار قائد کی انتظامیہ سے اجازت لینا ہوگی۔اسپیکرز کا استعمال 1965 کے ویسٹ پاکستان ایمپلی فائر آرڈیننس کے تحت کرنا ہوگا جس کے تحت اسپیکر پر متنازع بات نہیں کی جاسکتی اور خلاف ورزی کی صورت میں ایک ماہ قید اور 200 روپے جرمانے کی سزا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.