Police Recover 800 Hidden Skin Donkeys + Dogs At Korangi Karachi

Donkey Skin

کورنگی،گدھوں اورکتو ں کی 800کھالیں برآمد،دوملزمان گرفتار


کراچی پولیس نے کورنگی صنعتی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے گدھوں اور کتوں کی 800 سے زائد کھالیں برآمد کرکے افغان باشندے سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔نجی چینل کی نیوزویب سائٹ کے مطابق ایس ایس پی کورنگی ذوالفقار مہر کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے خفیہ اطلاع پر صنعتی علاقے میں موجود گودام پر چھاپہ مارا، جہاں سے 800 سے زائد کتوں اور گدھوں کی کھالیں برآمد ہوئیں۔پولیس کے مطابق گودام پر چھاپے کے دوران ایک افغان باشندے عبدالحمید اور رضوان کو گرفتار کرلیا اور گودام سے 2 سو سے زائد بوریاں برآمد کرلی، جن میں گدھوں اور کتوں کی کھالیں موجود تھیں۔پولیس کے مطابق یہ کھالیں پاکستان کے مختلف شہروں اور افغانستان سے جمع کرکے چین بھیجی جاتی تھی۔دوران تفتیش افغان باشندے عبدالحمید نے پولیس کو بتایا کہ یہ کھالیں کے پی کے اور پنجاب کے مختلف شہروں سے لائی گئی تھیں اور ان جانوروں کو وہیں ذبح کرکے ان کا گوشت ان ہی شہروں میں فروخت کردیا گیا تھاتاہم ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی تھی کہ ان جانوروں کا گوشت کراچی کے ہوٹلوں میں فروخت ہوا، جن میں پوش علاقے بھی شامل ہیں جبکہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کے بعد اہم انکشافات سامنے آسکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.