Rao Anwer

نقیب کیس،راوانوارکوسب جیل میں رکھنے پراعتراضات جمع


کراچی: نقیب اللہ قتل کیس میں مدعی مقدمہ نے راؤ انوار کو سب جیل میں رکھنے پر تحریری اعتراضات عدالت میں جمع کرادیے۔موقر نیوزچینل کی ویب سائٹ کے مطابق نقیب اللہ کے والد کے وکیل فیصل صدیقی نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو جیل کے بجائے سب جیل قرار دی گئی ان کی رہائش گاہ میں رکھنے پر اپنے اعتراضات جمع کرائے ہیں۔تحریری اعتراض میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مفرور راؤ انوار کو سپریم کورٹ میں پیش ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا، راؤ انوار کو سپریم کورٹ کی ہدایت پر ریمانڈ کے لئے منتظم جج کے روبرو پیش کیا گیا، ایک ماہ کے ریمانڈ کے بعد ملزم کو جیل بھیجا گیا، ملزم نے کسی قسم کے سیکیورٹی خدشات کی شکایت نہیں کی لیکن اس کے باوجود 21 اپریل کو آئی جی جیل خانہ جات نے زبانی احکامات پر ملتان لائینز ملیر کینٹ کو سب جیل قرار دے دیا، سب جیل قرار دینے کا کوئی نوٹی فکیشن بھی پیش نہیں کیا گیا، راؤ انوار کو جیل کی بجائے سب جیل میں رکھنا غیر قانونی قرار دیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.