Pakistani Student Sabika Sheikh was shot dead in the Santa Fe, Texas

Sabika Sheikh

سبیکا شیخ کی رہائش گاہ پر تعزیت کے لیے آنے والوں کا سلسلہ جاری


کراچی: امریکا کی ریاست ٹیکساس کے ہائی اسکول میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی کراچی کی سبیکا عزیز شیخ کو 22 روز بعد کو وطن واپس پہنچنا تھا۔ سبیکا عزیز شیخ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کینیڈی لوگر یوتھ ایکسچینج اینڈ اسٹڈی اسکالر شپ پروگرام کے تحت گزشتہ برس 21 اگست کو 10 ماہ کے لیے امریکا گئی تھیں اور 9 جون کو انہیں وطن واپس آنا تھا۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے ہائی اسکول میں فائرنگ، پاکستانی طالبہ سمیت 10 ہلاک وہ ٹیکساس کے شہر سانتافی کے ایک ہائی اسکول میں زیر تعلیم تھیں۔ سبیکا کے اہل خانہ اپنی بیٹی کی المناک موت پر غم سے نڈھال ہیں اور کراچی میں واقع ان کی رہائش گاہ پر تعزیت کے لیے آنے والوں کا سلسلہ جاری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.