Pakistan and West Indies T20 series at National Stadium Traffic Routes

T-20 Match in Pakistan

ٹریفک پولیس کی جانب سےT-20سیریز کیلئے متبادل ٹریفک پلان

کراچی :پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تین میچز کی ٹی 20 سیریز کیلئے متبادل ٹریفک پلان حکومت کی طرف سے جاری کردیا گیا ہے۔ اسٹیڈیم جانے والے راستے ٹریفک کیلئے بند ہونگے۔

ٹریفک پلان کے مطابق سیریز کے دوران شارع فیصل پر کارساز تا نیشنل اسٹیڈیم سڑک پر ہر قسم کے ٹریفک کی آمد و رفت معطل رہے گی، جب کہ گاڑیوں کو براستہ ڈرگ روڈ راشد منہاس روڈ بھیجا جائے گا ۔ ٹریفک پولیس حکام کے مطابق شہری یکم سے 3 اپریل تک متبادل روٹس اختیار کریں. ٹریفک پولیس کے مطابق راشد منہاس روڈ تا ڈالمیا روڈ اسٹیڈیم جانے والی سڑک پر بھی ٹریفک کی آمد و رفت بند رہے گی،جب کہ نیپا تا مزار قائد یونیورسٹی روڈ اور نیو ایم اے جناح روڈ بھی بند رہیں گے۔

کراچی شہریوں کو نیشنل اسٹیڈیم تا لیاقت آباد دس نمبر سڑک ٹریفک کیلئے بند رہے گی، جب کہ لیاقت آباد سے آنے والی ٹریفک کو کریم آباد اور عائشہ منزل کی جانب موڑا جائے گا۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے پارکنگ کا انتظام:
شہر کراچی کے مختلف علاقوں سے نیشنل اسٹیڈیم آنے والے شائقین اپنے اصلی شناختی کارڈ اور ٹکٹ کے ہمراہ مخصوص پارکنگ پوائنٹس پر گاڑی پارک کر سکتے ہیں ۔

گراؤنڈ نزد حکیم سعید پارک

اردو یونی ورسٹی گراؤنڈ

اتوار بازار گراؤنڈ بالمقابل بیت المکرم مسجد، یونی ورسٹی روڈ

کے ایم سی گراؤنڈ

اے ڈی اے کلب

چائنا گراؤنڈ (کشمیر روڈ)۔

میچ دیکھنے آنے والے شا یقین اپنے اپنے روٹس سے مخصوص پارکنگ پوائنٹس پر گاڑی پارک کرسکیں گے، جہاں سے بذریعہ شٹل بس سروس ایکسپو سینٹر تک لایا جائے گا۔

Traffic Routes Plan For T20T20 Routes Plan

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.