Pakistan Navy Ships And Pakistan Maritime Participate in Gulf Shield-1

Gulf Sheild -1

 سعودی عرب کے زیر اہتمام منعقعد، کثیرالملکی مشترکہ مشق گلف شیلڈ میں پاکستان نیوی جہازوں کا پرتپاک استقبال

پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس ٹیپو سلطان ،پی این ایس ہمت اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کا جہاز پی ایم ایس ایس بسول سعودی عرب کی بندر گاہ جبیل پہنچ گئے جہاں رائل سعودی نیول فورسز کے افسران اور جوانوں نے پاک بحریہ کے جہازوں کا پرتپاک استقبال کیا- سعودی آرمڈ فورسز کے زیر اہتمام منعقعد، کثیرالملکی مشترکہ مشق گلف شیلڈ۔١

میں پاکستان نیوی شرکت کررہی ہے ، جس میں پاکستان نیوی کے اسپیشل سروسز گروپ، پاک میرینز اور میری ٹائم پیٹرول ائیرکرافٹ “P3C” بھی شامل ہیں۔یہ مشقیں ہاربر اور سمندری فیز پر مشتمل ہے ، جن میں مختلف ممالک کی بحری افواج بھی شریک ہورہی ہیں جبکہ مشق کے دوران مختلف ممالک کے مبصرین بھی پاک بحریہ کے جہازوں کا دورہ کریں گ،ان مشقوں کو پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مضبوط دو طرفہ دفاعی تعلقات کا مظہر سمجھا جارہا ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.