New Islamabad International Airport inauguration by The Prime Minister

ISL Airport

وزیراعظم آج نیواسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کریں گے


اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا افتتاح کریں گے۔

کراچی سے جانے والی پہلی کمرشل پرواز صبح 11 بجے نئے ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی جب کہ ایئر پورٹ 3 مئی سے باقاعدہ آپریشنل ہوگا۔ پاکستان ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 300 کراچی سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئی جو 11 بجے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کرے گی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کیپٹن فرخ مرزا پی کے 300 کے کپتان، زوہیر الیاس فرسٹ آفیسر ہیں، نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر صدر پی آئی اے اور سی ای او مشرف رسول مسافروں کا استقبال کریں گے۔

جدید ترین سہولیات سے آراستہ، 2 رن وے والا نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی عمارت کو جہاز کے پروں کے طرز پر بنایا گیا ہے جہاں بیک وقت 28 ہوائی جہازوں کے مسافروں کو سہولیات مہیا کی جا سکتی ہیں۔ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کا افتتاح 20 اپریل کو ہونا تھا تاہم نامعلوم وجوہات کے باعث تاریخ تبدیل کرتے ہوئے آج افتتاح کیا جارہا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.