Nawaz Sharif’s Preparations for MQM’s Seat Adjustment In Sindh

Pakistan Political Party

نواز لیگ کی سندھ میں ایم کیو ایم سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تیاریاں


کراچی، مسلم لیگ ن نے سیاسی جماعتوں سے رابطے تیز کر دیئے سندھ کی سیاست میں اہم کردار نبھانے کیلئے ایم کیو ایم سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا پلان بنا لیا۔ متحدہ بہادرا ٓباد اور متحدہ پی آئی بی کے رہنماوں نے نواز لیگ سے رابطوں کی تصدیق کر دی۔نواز لیگ کے رہنما اور صوبائی وزیر رانا مشہود کہتے ہیں کہ ایم کیو ایم سے عام انتخابات میں تعاون اور سیٹ ایڈجسمنٹ کے حوالےسے گفتگو ہو گی، سندھ میں اب تک 12 جگہوں پر بات چیت حتمی مراحل میں ہے۔ رانا مشہود نے مزید کہا کہ ن لیگ کا وفد اتوار کو کراچی جائے گا جس میں وزیرا علیٰ شہباز شریف، سلیم ضیاء اور دیگر رہنما شامل ہوں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ن لیگ تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کرے گی۔نواز لیگ کی قیادت نے متحدہ کے دونوں دھڑوں ایم کیو ایم بہادر آباد اور ایم کیو ایم پی آئی بی سے رابطہ کر لیا اس حوالے سے متحدہ بہادرا ٓباد اور متحدہ پی آئی بی کے رہنماوں نے نواز لیگ سے رابطوں کی تصدیق کر دی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.