Naval Chief Ghazanfar Bulawar Admire Pak Bahria

Pak Bahria

قومی معیشت نیشنل سیکیورٹی کا اہم جز  ہے  ، نیول چیف

پاک بحریہ کا کردار قابل تعریف ہے  ، غضنفر بلور

چیف آف دی نیول اسٹاف  ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کراچی میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ  ، اس موقع پرتاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی معیشت نیشنل سیکیورٹی کا سب سے اہم جز ہوتا ہے  ، موجودہ دور میں بین الاقوامی معاشی سسٹم کا دفاع بحری افواج کی اہم ذمہ داری ہے_پاک بحریہ میری ٹائم سیکٹر کے احیاء کے لیے کوشاں ہے اور اس کے لیے تاجر برادری کی ہر طرح کی معاونت کے لیے تیار ہیں

وفاق ایوان ہائے تجارت و صنعت پاکستان تاجر برادری کے کلیدی ادارے کے طور پر میری ٹائم سیکٹر کی ترقی میں بہت اہم کردار ادا کر سکتا ہے_

میری ٹائم سیکٹر باالخصوص جہاز رانی کے شعبہ میں نجی سیکٹر کی شراکت اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

میری ٹائم سیکٹر کی ترقی سے ملک کا جی ڈی پی دو گنا سے تین گنا ہو سکتا ہے۔

وفاق ایوان ہائے تجارت و صنعت پاکستان کے صدر  غضنفر بلور نے بھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب کسی نیول چیف نے وفاق ایوان ہا ئے صنعت و تجارت کا دورہ کیا ہے  ، بحری تجارتی راہداریوں کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ کا کردار اہم اور قابل تعریف ہے_

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.