MQMP Members Join PSP

PSP Mustafa Kamal

کراچی : ایم کیوایم پاکستان کے دو ارکان سندھ اسمبلی  پی ایس پی میں شامل ہو گئے ۔

پاکستان ہاؤس کراچی میں پ میں ایم کیوایم پاکستان کی رکن سندھ اسمبلی نائلہ منیر اور ناہید بیگم نے   پا ک سرزمین پارٹی (پی ایس پی ) میں  شمولیتکا اعلان چیئرمین مصطفیٰ کمال نے  پریس کانفرنس میں کیا .

یں 31 سال گزارنے  کے بعد نائلہ منیر نے کہا کہ کبھی کرپشن نہیں کی. انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیوایم میں اجتماعی نہیں انفرادی سوچ رہ گئی ہے۔ جب کہ ناہید بیگم کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم میں اقراباء پروری اورآپس کی چپقلش ہورہی ہے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ حکومت وقت کراچی کو لاوارث نہ سمجھے،کراچی نے جس کو چوکیدار بنایا اس نےہی چوروں کےساتھ شہریوں کو لوٹا،پیپلزپارٹی سے شکوہ بعد میں ،ایم کیوایم سے پہلے ہے۔

میڈیا سے خطب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ کراچی میں 14سال تک ایم کیوایم کا گورنر،کراچی اور حیدرآباد کے میئر بھی ایم کیو ایم کے رہے، کراچی چیچہ وطنی نہیں ،یہاں کے نمائندوں نے ووٹرز کا حق ادا نہیں کی۔ عوام نے 35سال میں 9دفعہ ایم کیوایم کو ووٹ دے کر آگے بڑھایا .

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.