MQM Farooq Sattar Defined New Name For PPP

Farooq Sattar MQM

پی پی پی کا نام تبدیل،پاکستان پیپلز پارٹی کی جگہ جانتے ہیں اب کیا نام رکھ دیا گیا۔۔۔


کراچی: ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے پاکستان پیپلز پارٹی کا نام تبدیل کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فاروق ستار نے کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گذشتہ رات نعرے لگوائے کہ یہ شہر مہاجر آپ کا ، نہیں کسی کے باپ کا ۔ ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے کہا کہ میں نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کا نام بھی تبدیل کر دیا ہے۔
اور نیا نام پاپا، پپھو اور پپو رکھ دیا ہے جس پر کارکنان نے خوشی سے نعرے لگائے۔ پی آئی بی گروپ کے سربراہ فاروق ستار نے کارکنان کے نعروں کا جواب دے کر ان کا لہو بھی گرما دیا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستارنے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاہے کہ لوگوں سے وعدہ ہے کہ عدم تشدد اورعدم تصادم والی پارٹی قائم کریں گے، پیپلزپارٹی نے ٹنکی گرائونڈمیں جلسہ کیا لیکن وہاں پانی کی ٹنکی خالی تھی،جلسے کے بعد بھی وہاں پانی کی ٹنکی آج بھی خالی ہے۔
ہفتہ کوانسداددہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کے جلسے سے لوگوں کو جواب مل جائے گا، ایم کیوایم پاکستان کے جلسے سے پرانے ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے۔جلسے کا مقصد یکجہتی اوراتحاد کوقائم کرنا ہے۔۔۔فاروق ستار نے کہا کہ لوگوں سے وعدہ ہے کہ عدم تشدد اورعدم تصادم والی پارٹی قائم کریں گے، آج پاکستان کو بچانا بھی ہے اورآگے بڑھانا بھی ہے۔
۔۔ایم کیو ایم میں دھڑے بندی کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں فاروق ستارنے کہاکہ ہم بیٹھیں گے اور اختلافات کو حل کریں گے ،،،ایم کیوایم میں اصلاحات ہونی چاہئیں اور سب کا احتساب ہوناچاہیے۔۔کے الیکٹرک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فاروق ستار نے کہاکے الیکٹرک نے ابھی تک اپنا قبلہ درست نہیں کیا کراچی میں بجلی اور پانی کا شدید مسئلہ ہے،واٹر بورڈ بھی اپنا قبلہ درست کرے،انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے حکومتی دعو ے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں،دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے بن قاسم پاور پلانٹ بند ہوگیا، اسے اپنے منافع میں سے پاور پلانٹ کو بحال کرنا ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.