May 12 One venue, two power-shows planned in Karachi

Jalsa

مئی،پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف کے ایک ہی دن جلسے


کراچی شہرقائد میں جلسے کےلئے پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف آمنے سامنے آگئیں، 12 مئی کو دونوں جماعتوں کی جانب سے گلشن اقبال کے حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کیا گیا ہے۔تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کی جانب سے کراچی میں 12 مئی کے جلسے کےلئے تیاریاں کی جارہی ہیں اور اس حوالے سے تشہیری مہم بھی شروع کردی گئی تاہم جلسے کے مقام پر دونوں جماعتوں میں تنازع دیکھنے میں آیا ہے۔تشہیری مہم میں دونوں جماعتوں نے 12 مئی کو کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے حکیم سعید گراونڈ میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے جس کےلئے تحریک انصاف نے گراؤنڈ میں کیمپ بھی لگا دیا۔پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے بھی جلسے کے انتظامات کا جائزہ لینے کےلئے حکیم سعید گراؤنڈ کا دورہ کیا۔تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ 12 مئی کو ہر حال میں حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسہ ہوگا جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ 3 مئی کو ڈپٹی کمشنر سے معلومات کے بعد ہی 12 مئی کو جلسے کےلئے درخواست جمع کرائی تھی۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر شرقی کے مطابق پی ٹی آئی نے جلسے کےلئے کوئی درخواست نہیں دی جبکہ پیپلز پارٹی نے 4 مئی کی شام درخواست دی تھی۔یاد رہے کہ پیپلز پارٹی نے اس سے قبل عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں 29 اپریل کو لیاقت آباد کے ٹنکی گراونڈ میں جلسہ کیا تھا جس کے جواب میں ایم کیو ایم پاکستان کے دونوں دھڑوں نے 5 مئی کو اسی مقام پر مشترکہ جلسہ کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.