Karachi Land Grabbers Threatening Scientist Over Plot-Sindh High Court

Land grabbers threats Karachi

شہرقائدمیں ایٹمی سائنسدان کی زمین پربھی قبضے کی کوشش


کراچی سندھ ہائی کورٹ میں نیوکلیئر پاور پلانٹ میں ڈاکٹر عبدالقدیر کی ٹیم کے رکن اور سائنسدان سبط مرتضیٰ کو ہراساں کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔نجی چینل کےمطابق سبط مرتضیٰ نے سیکریٹری قانون، سیکریٹری کوآپریٹو اور ایڈمنسٹریٹر سوسائٹیز کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے دو مئی تک جواب طلب کرلیا۔عدالت نے درخواست گزار کو ہراساں نہ کرنے اور گھر کی لیز منسوخی کی کارروائی روکنے کا حکم دیا۔درخواست گزار سائنس دان سبطِ مرتضیٰ نے بتایا کہ انہوں نے 1998 میں سوسائٹی میں پلاٹ خریدا جس پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے، سوسائٹی کے ایڈمنسٹریٹر نے قبضہ مافیا سے مل کر 50 لاکھ روپے رشوت طلب کی ہے، رقم نہ دینے کی صورت میں پلاٹ پر قبضہ کرنے کی دھمکی دی گئی ہے، سبطِ مرتضیٰ سائنسدان اور ضعیف العمر شہری ہیں، سوسائٹی کے ایڈمنسٹریٹر انہیں فون پر دھمکیاں اور بلیک میل کررہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.