Karachi hit by heatwave as temperature reaches 44˚C

heating weather

سال کا گرم ترین دن، درجہ حرارت 44 ڈگری تک جا پہنچا


کراچی: شہر قائد میں سال کا گرم ترین دن ہے اور دن بارہ بجے ہی درجہ حرارت 41 ڈگری تک جا پہنچا ہے۔ جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 10 فیصد ہے، سمندری ہواؤں کی بندش اور حبس کے باعث گرمی کی شدت 44 ڈگری محسوس کی جا رہی ہے، شدید گرمی، پانی کی بندش اور کے الیکٹرک کی جانب سے فنی خرابیوں کے نام پر طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے رمضان المبارک کے ابتدائی ایام میں لوگوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے ہفتے کے روز درجہ حرارت 43 ڈگری تک تجاوز کرنے کی پیش گوئی ہے۔ واضح رہے کہ 2015 میں بھی رمضان المبارک کے دوران شدید گرمی کی لہر آئی تھی جس وجہ سے کم از کم 16 سو افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.