Karachi City Terrorist Group Arrested

Snap Checking

ضلع وسطی کا اہم ڈکیت گروہ پکڑا گیا


(کراچی نیوز ٹی وی )

سر سید تھانے کی حدود میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس نے بھتہ خوری اسٹریٹ کرائم ڈکیتیوں اور نان کسٹم گاڑیوں کی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کے سرغنہ اسد عرف علی کو اس کے دیگر ساتھیوں اویس ملک اور رافع سمیت گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 4 پستول. آٹھ عدد قیمتی موبائل فون. چھینی گئ رقم 40 ہزار روپے اور ایک نان کسٹم کار وٹز برآمد کی ہے

ڈاکٹر رضوان ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ملزمان کا گروہ کراچی شہر میں بھتہ خوری اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتیوں کےحوالے سے خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا جبکہ ملزمان اس سےپہلے بھی بھتہ خوری اور ناجائز اسلحہ رکھنے کےجرم میں جیل جا چکے ہیں. پولیس کے مطابق اس گروپ کی گرفتاری کے بعد کراچی شہر کے باسی اور خاص طور پر سینٹرل ڈسٹرکٹ کے لوگ سکھ کا سانس لیں گے اس شاندار کارکردگی پر ایس ایس پی صاحب سینٹرل نےایس ایچ او سر سید انسپیکٹر جاوید سکندر اور پولیس پارٹی کو نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے

karachi news

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.