Karachi City Continues To Reek – KMC Cleaning Situation Worse

Karachi road safai

شہرمیں صفائی کی صورت حال پروزیراعلیٰ سندھ برہم


کراچی، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے وزیربلدیات جام خان شوروکے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا،وزیراعلیٰ سندھ نے تین تلوار کلفٹن میں ہیٹ اسٹروک کیمپ کا معائنہ کیااور پانی اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ بعد میں وزیر اعلیٰ سوبھراج میٹرنٹی اسپتال پہنچے۔ انہوں نے صفائی کی ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہارکیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہیٹ اسٹروک کے بندوبست سے متعلق شکایات تھیں۔ ہیٹ اسٹروک کیمپوں میں پانی موجود ہے۔ شہریوں کی جانب سے بھی ہیٹ اسٹروکس کیمپ لگانا قابل تعریف ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آنے والا بجٹ کراچی کے لئے بہت اچھا ہو گا، شہر میں امن کی صورتحال قابو میں ہے اور رہے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.