K Electric Failure Load Shedding Record as Karachi is in darkness

Karachi Electric

کے الیکٹرک نے بدترین لوڈشیڈنگ کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا


کراچی، کے الیکٹرک نے بدترین لوڈ شیڈنگ کا اپنا ہی ریکارڈ پاش پاش کردیا، شہر کے مختلف علاقوں میں 15 ،15 گھنٹے بجلی کی بندش معمول بن گئی۔ بجلی بندش سے مستثنیٰ علاقے بھی محفوظ نہ رہے، شدید گرمی میں پانی کی بندش نے زندگی مزید مشکل بنا دی۔بجلی کی لوڈشیڈنگ سے ملیر، اورنگی ٹاون، سعودآباد، کورنگی، لانڈھی، لیاقت آباد، اورنگی ٹاون ، لائینزایریا، ملیر سٹی، رفیع گارڈن، ناظم آباد، پاپوش نگر اور فیڈرل بی ایریا کے علاقے متاثر ہیں۔ شہریوں کی جانب سے فالٹس کے نام پر 14 سے 15 گھنٹے بجلی کی بندش کی شکایات کی جا رہی ہیں۔دوسری جانب کے الیکٹرک کے خلاف آج دو سیاسی جماعتیں احتجاجی مظاہرہ کرینگی، جماعت اسلامی کے الیکٹرک کیخلاف پریس کلب جبکہ پی ایس پی کی جانب سے کے الیکٹرک ہیڈ آفس کا گھیراو کیا جائے گا۔واضح رہے کہ2014ء میں کے الیکٹرک کی بدترین لوڈشیڈنگ اور ہیٹ اسٹروک کے باعث دو ہزار شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.