Iran’s 30-member high level delegation visits Karachi Port Trust

Promote Tourism And Free Service

٣٠ رکنی ایرانی وفد کی کراچی پورٹ ٹرسٹ آمد 

 دونوں بردران ممالک کے درمیان ٹورزم متعارف کرانے اور فیری سروس شروع کرنے پر زور


 ایرانی وفاقی وزیر برائے روڈ اور اربنائیزیشن عباس آخندی کی سربراہی میں ایک اعلی سطحی30 ممبران کے وفد نے سی پیک تناظر میں پاکستان میں موجودہ باہمی اشتراک کے منصوبوں سے آگہی کے لیے کراچی پورٹرسٹ اور بندرگاہ کا دورہ کیا،جنہیں چیئرمین کے پی ٹی رئیر ایڈ مرل اختر جمیل نے انتہائی گرمجوشی کے ساتھ کے پی ٹی صدر دفتر میں خیر مقدم کیا، وفد کے شرکاءنے Deepwater Container Port کے ساتھ ساتھ کے پی ٹی کے دیگر مستقبل کے منصوبوں جن میںMulti Purpose Bulk Terminal، کارگو ویلیج، ایل این جی ٹرمینل،Port Elevated Expressway وغیرہ، وغیرہ میں بھی میں دلچسپی لی جبکہ چیئرمین کراچی بندرگاہ نے کے پی ٹی میں جاری 10 سالہ Karachi Port Improvement Programme کے تحت بندرگاہ پر ہونے والی ترقیاتی امورکی تفصیلات سے آگاہ کیااور اسی ضمن میں شراکتی منصوبوں میں انویسٹمنٹ بابت دو طرفہ بات چیت کی گئی،وفد کی جانب سے انکے سربراہ وفاقی وزیر برائے مواصلات عباس اخندی نے کے پی ٹی اور بندر عباس کے درمیان کنیکشن لنکیج کے قیام میں دلچسپی کا اظہار کیا ساتھ ہی دونوں بردران ممالک کے درمیان ٹورزم متعارف کرانے اور فیری سروس شروع کرنے پر زور دیا تاکہ زائرین استفادہ حاصل کر سکیں،ایرانی وفد نے چیئرمین کے پی ٹی کو بتایا کہ ٹرانشپمنٹ کارگو ہینڈلنگ کے لیے ان کے پاس خطیر اور 204,000 ایکٹر کی جگہ سمیت 600 کلو میٹر کا ریلوے نطام بھی موجود ہے جس سے دونوں ممالک استفادہ حاصل کر سکتے ہیںبعد ازاں وفدنے Deepwater Container Port کا دورہ اور وہاں کے آپریشن روم کامعائنہ بھی کیا، اس موقع پر وفاقی وزیر اور چیئرمین کے پی ٹی کے مابین اسنادکاتبادلہ ہوا

Iran, Pakistan Agree To Promote Tourism And Free Service Iran, Pakistan Promote Tourism

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.