Incredible Crowd During Imran Khan Jalsa In Karachi 12-May

Imran Khan jalsa crowd

تحریک انصاف کے جلسے میں شرکاء کی تعداد، حیران کن دعویٰ


کراچی: جیسے الیکشن قریب آ رہا ہے، سیاسی جماعتوں کے جلسوں میں بھی تیزی آتی جا رہی ہے، گزشتہ رات کراچی میں پی ٹی آئی نے پاور شو کیا تو سیاسی پنڈتوں نے شہر قائد میں پارٹی کی پوزیشن کے حوالے سے فال نکالنا شروع کر دی۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب ایم کیو ایم دھڑوں میں تقسیم ہے اور کراچی کے عوام کے پاس کوئی متبادل نہیں ہے تو ایسے میں تحریک انصاف نے موقع پر چوکا مارا اور ایک کامیاب سیاسی پاور شو کیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کراچی میں پاور شو کیا گیا جس میں پارٹی چیئرمین عمران خان نے شہر قائد کیلئے اپنے 10 نکات بھی پیش کیے۔ جلسہ پہلے حکیم سعید گراؤنڈ میں ہونا تھا تاہم پیپلز پارٹی سے جھگڑے کے بعد یہ جلسہ الہ دین پارک سے متصل گراؤنڈ میں کیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا دعویٰ ہے کہ جلسے میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.