Imran Khan being made another MQM founder – Bilawal

پی ٹی آئی ایک اورایم کیوایم ہے، پچھلے دنوں ہمیں اس کا ثبوت بھی مل گیاہے ،ْبلاول بھٹوزرداری


کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی والےعمران خان کی صورت  میں نیا بانی ایم کیوایم برداشت نہیں کریں گے۔

اغ جناح میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ 2 دن کے مختصر وقت میں جلسے کی تیاری کی گئی کیوں کہ ہم نے حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان  کیا اور جلسے کے لیے قانونی تقاضے بھی پورے کیے تھے لیکن پی ٹی آئی نے کراچی کا امن تباہ کرنے کی کوشش کی۔  انہوں نے ہمارے کارکنوں پر پتھراؤ کیا، ہمارے ٹرک جلائے اور ان کے رہنماؤں کے سیکیورٹی گارڈز نے ہمارے کارنوں پر فائرنگ کی۔

Bhutto Zardari

بلاول بھٹو زرداری نے 12 مئی 2007 کو کراچی میں آزاد عدلیہ ہونے والی خونریزی کا ذمے دار میئر کراچی وسیم اختر کو قرار دیتے ہوئےکہا کہ ستم ظریفی تو دیکھیں کہ 12 مئی 2007 کو مشرف کے حواریوں نے ہم پر حملہ کیا اور 11 سال بعد مشرف کے دوسرے حواریوں نے ہم پر ایک بار پھر حملہ کیا۔ پی ٹی آئی نے کراچی کے امن کو خراب کرنے کے لیے قانون کو ہاتھ میں لیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ہم نے گلشن اقبال میں جلسے کا اعلان کیا کیونکہ سب سے زیادہ شہادتیں ڈسٹرکٹ ایسٹ میں ہوئی تھیں ۔ ہم نے جلسہ کرنے کے لیے سارے قانونی تقاضے پورے کیے ۔ پی ٹی آئی نے ہمارے بعد جلسہ کرنے کا اعلان کیا جبکہ 12 مئی 2007 سے کچھ لینا دینا نہیں تھا۔

PPP JALSA

ان کا کہنا تھا کہ 12 مئی 2007 کو پیدا ہونے والی صورت حال کا ذمہ دار اس وقت کا صوبائی مشیر داخلہ وسیم اختر تھا جو آج میئر کراچی ہے۔ بلاول بھٹو نے ایم کیو ایم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم والے کراچی والوں کو لسانیت کے نام پر دھوکے میں رکھ کر حکومت کرتے آ رہے ہیں اور آئندہ بھی حکومت کرنا چاہتے ہیں۔ عمران کی شکل میں دوسرا بانی متحدہ برداشت نہیں، باغ جناح میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ 2 دن کے مختصر وقت میں جلسے کی تیاری کی گئی کیوں کہ ہم نے حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کیا اور جلسے کے لیے قانونی تقاضے بھی پورے کیے تھے لیکن پی ٹی آئی نے کراچی کا امن تباہ کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے ہمارے کارکنوں پر پتھراؤ کیا، ہمارے ٹرک جلائے اور ان کے رہنماؤں کے سیکیورٹی گارڈز نے ہمارے کارنوں پر فائرنگ کی۔

PPP jalsa karachiان کا کہنا تھا کہ 12 مئی 2007 کو پیدا ہونے والی صورت حال کا ذمہ دار اس وقت کا صوبائی مشیر داخلہ وسیم اختر تھا جو آج میئر کراچی ہے۔ بلاول بھٹو نے ایم کیو ایم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم والے کراچی والوں کو لسانیت کے نام پر دھوکے میں رکھ کر حکومت کرتے آ رہے ہیں اور آئندہ بھی حکومت کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کراچی والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم والوں نے 30 سال آپ سے جھوٹ بولا لیکن اب آپ کے پاس کھونے کے لیے کچھ نہیں بچا ہے۔ کراچی کی ہر گلی، محلہ اور مسئلہ میرا ہے کیونکہ کراچی میرا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی میں تمام ترقیاتی کام پیپلز پارٹی نے کرائے لیکن ایم کیو ایم والے نہ خود کام کرتے ہیں اور نہ دوسروں کو کرنے دیتے ہیں، ایم کیو ایم کا ٹولہ کراچی میں ترقیاتی کام برداشت نہیں کرتا اور ہم چاہتے ہیں کہ کراچی کے ہر ضلع میں یونیورسٹی بنے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.