Imran Khan unveils 11-point for Naya Pakistan at Lahore Jalsa

Imran Khan

لاہور میں تحریک انصاف کا شو، عمران خان کی ’لمبی‘ تقریر جاری


پاکستان: تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ آج ’نیا پاکستان‘ بنانے کے حوالے سے 11 نکات کا اعلان کر رہے ہیں۔ پاکستان تحریکِ انصاف آج لاہور کے اقبال پارک میں مینار پاکستان کے مقام پر جلسہ کر رہی ہے جس کا مرکزی پیغام ’دو نہیں ایک پاکستان‘ رکھا گیا ہے۔ عمران خان اپنے آج کے خطاب کے بارے میں کہہ چکے ہیں کہ وہ ان کے سیاسی کیریئر کا سب سے اہم خطاب ہوگا۔ عمران خان نے لاہور کے عوام سے کہا کہ جب بھی میں نے آپ کو دعوت دی آپ نے کبھی مجھے مایوس نہیں کیا۔ ’جب میں نے آپ سے پیسہ مانگا آپ نے دل کھول کے دیا چاہے وہ ہسپتال کے لیے ہو چاہے وہ یونیورسٹی کے لیے ہو۔ آپ نے مجھے کبھی مایوس نہیں کیا۔‘ عمران خان سے قبل تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 72 سال میں پاکستان میں کیا ہوا کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان بنانا ہے تو آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنا ہوگا۔ انھوں نے مسلم لیگ نون پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تین مرتبہ نواز شریف کو وزیراعظم منتخب کیا گیا، تو اس سے کیا تبدیلی آئی؟

Imran khan lahore jalsa

اس کے علاوہ تحریکِ انصاف کے عدالت کی جانب سے نااہل قرار دیے گئے رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ پاکستان میں اگر کوئی انقلاب لا سکتا ہے تو وہ کسان برادری ہے اور نون لیگ نے کسان برادری کو معاشی طور پر قتل کیا ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا کہ عمران خان پاکستانی قوم اور پاسپورٹ کوعزت دلوائیں گے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.