Hot and dry weather may prevail in Karachi And Most Parts Of the Country

Weather forecast Karachi

کراچی سمیت جنوبی علاقے گرمی کی لپیٹ میں آج بھی رہینگے


اسلام آباد : محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہیگا، تاہم کوئٹہ، ژوب،سکھر ڈویژن اور بالائی فاٹا میں چند مقامات پر تیزہواوٰں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے، جب کہ کراچی میں درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 36 کا پارہ چھوئے گا۔

ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا، تاہم کوئٹہ، ژوب، ڈی آئی خان ،سکھر، لاڑکانہ ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے

کراچی میں آج مطلع جزوی طور پر آبر آلود رہے گا، صبح کے اوقات میں ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت 23 جب کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں ہوا 19 کلو میٹر فی گھنٹے کے حساب سے چل رہی ہے، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 48 فیصد رہیے گا۔

کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر مذہبی پارٹی جماعت اسلامی نے آج پچاس مقامات پر احتجاج کا اعلان کیا ہے، جب کہ پارٹی رہنما حافظ نعیم الرحمان نے شہر بند کرنے کی دھمکی بھی دے دی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.