Horrible Car Accident at Shahrah-e-Faisal Karachi

Car Accident at shahra e faisal

شاہراہ فیصل پر کار حادثہ، ایک شخص جھلس کر ہلاک


کراچی: شاہراہ فیصل پر تیز رفتار کار حادثے کے باعث آگ لگ گئی، آگ کی وجہ سے ایک شخص جھلس کر ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ شاہراہ فیصل، ایئرپورٹ جانے والے روڈ پر لال کوٹھی کے قریب تیز رفتار کار کھمبے سے ٹکرا گئی، جس کے باعث کار میں آگ لگ گئی، ریسکیو ذرائع کے مطابق کار میں سوار تین افراد آگ سے جھلس کر زخمی ہو گئے جن میں سے ایک دوران علاج دم توڑ گیا۔ فائر بریگیڈ نے جائے حادثہ پر پہنچ کر آگ کو بجھا دیا، بعد میں ٹریفک پولیس نے پہنچ کر گاڑی کو مشینری کی مدد سے روڈ سے ہٹا دیا، حادثے سے متاثرہ افراد کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.