The full Supply of Electricity Not Possibly achieve by k electric

Karachi electric

کے الیکٹرک کوبجلی کی مکمل فراہمی ممکن نہ ہوسکی


کراچی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا اعلان صرف اعلان تک ہی محدود رہا۔ سوئی ناردرن کی جانب سے کے الیکٹرک کو مکمل گیس کی فراہمی تا حال ممکن نہ ہوسکی۔نجی چینل کے الیکٹرک نے دعویٰ کیا ہے کہ گیس کی سپلائی میں اضافے کے بعد کراچی کے صنعتی زونز کو لوڈ شیڈنگ سے استثنیٰ کردیا ہے مگر گزشتہ 26 روز کی لوڈ شیڈنگ سے صنعتکاروں کو لگ بھگ 37 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ کے الیکٹرک کے مطابق ایس ایس جی سی کی جانب سے اس وقت 130 ایم ایم سی ایف ڈی گیس مل رہی ہے۔یاد رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گزشتہ روز گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے یہ اعلان کیا تھا کہ کے الیکٹرک کو آج سے مکمل گیس فراہم کی جائے گی۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا شہر میں بجلی بھی ہوگی اور پانی بھی ہوگا، کے الیکٹرک کو جتنی گیس کی ضرورت ہو گی، ہم دیں گے۔ انہوں نے کہا بجلی چوری کرنے والوں کو لوڈشیڈنگ سے ضرور تکلیف ہو گی، جہاں بجلی چوری ہوگی وہاں لوڈشیڈنگ ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.