Who fired shots at Hakim Saeed Ground?PPP, PTI turned playground into battle

PTI

پی ٹی آئی سے تصادم،گلشن اقبال سے 10جیالے گرفتار


کراچی حکیم سعید گراؤنڈ میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے بعد پولیس حرکت میں آ گئی ۔نجی چینل کےمطابق پولیس نے گلشن اقبال تیرہ ڈی میں چھاپے مار کر دس افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے۔دوسری جانب پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے بعد حکیم سعید گراؤنڈ میں رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز گلشن اقبال میں واقع حکیم سعید گراؤنڈ میں پی پی پی اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان تصادم کے دوران گراؤنڈ میدان جنگ بن گیا۔پتھراؤ، لاٹھی چارج اور بھگدڑ سے متعدد کارکنان زخمی بھی ہوگئے تھے۔ مشتعل کارکنان نے کوریج کےلئے آنے والی اب تک کی ٹیم کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور کیمرہ بھی توڑ دیا گیا،کارکنوں کے ایک دوسرے پر پتھراؤ ، لاٹھی چارج اور بھگدڑ مچنے سے متعدد کارکنان بھی زخمی ہوگئے ۔ اس دوران ہوائی فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ مشتعل کارکنوں نے گراؤنڈ کے باہر کھڑی موٹر سائیکلوں کو بھی آگ لگادی ۔کشیدہ صورتحال کے باعث یونیورسٹی روڈ پر دکانیں بند کر دی گئیں جبکہ ٹریفک کی روانی بھی معطل ہوگئی۔ بعد ازاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارکنوں کو منتشر کرکے صورتحال پر قابو پایا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.