Eight PML-N Assembly Members Quit Party From Punjab

Lahore Assembly PTI

ن لیگ کے 8ارکان اسمبلی نے جنوبی پنجاب سے پارٹی چھوڑدی

لاہور: مسلم لیگ ن کے چھ ارکان قومی اسمبلی اور دو ممبر صوبائی اسمبلی نے اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنوبی پنجاب کےن لیگ کے اراکین کا کہنا تھا کہ محرومیاں بڑھ جائیں تو وفاق کمزور ہوجاتا ہے،جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنانے کاوقت آگیا ہے ۔ پسماندگی ختم کرنے کیلئے منحرف رہنما کا کہنا تھا کہ علیحدہ صوبہ ضروری ہے،وزیراعظم بلخ شیرمزاری کی زیر قیادت جنوبی پنجاب صوبہ محاذ بنانے کا اعلان کردیا۔جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے بغیر کوئی الیکشن جیت نہیں سکے گا،بھارت نے مشرقی پنجاب کے3صوبے بنادیے۔خسروبختیار کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی سے6اورصوبائی سے2ارکان مستعفی ہوئے، نئے صوبے بنانے کی ضرورت ہے، فراخدلی سے سوچا جائے، عنقریب بہت سارے ارکان ہمارے ساتھ ملیں گے۔ان کا کہنا تھا غربت کی شرح جنوبی پنجاب میں 51فیصدہوگئی، بے روزگاری بڑھ گئی ہے، پبلک سروس کمیشن میں 5فیصد نمائندگی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.