ECP to use irremovable ink in 2018 general elections

ECP

الیکشن کمیشن کی ہدایات انتخابات 2018 میں ان مٹ سیاہی استعمال ہوگی


الیکشن کمیشن نےعام انتخابات میں ان مٹ سیاہی استعمال کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ پی سی ایس آئی آر کو مطلوبہ ان مٹ سیاہی کے لیے آرڈر دے دیاگیاہے۔

الیکشن کمیشن کےمطابق عام انتخابات کے دوران ان مٹ سیاہی کے چار لاکھ چھ ہزار چارسوپچاسی مارکر استعمال ہوں گے۔الیکشن کمیشن نے پی سی ایس آئی آر کو ہدایت کی ہے کہ پانچ لاکھ انسٹھ ہزار ایک سوپچیس اسٹیمپ پیڈ تیار کیے جائیں۔

الیکشن کمیشن کی دستاویز کے مطابق پنجاب کے لیے دولاکھ تیس ہزار ان مٹ مارکراور تین لاکھ تیرہ ہزار اسٹیمپ پیڈ استعمال ہوں گے۔سندھ میں چورانوے ہزارتین سواکتالیس ان مٹ مارکر، ایک لاکھ بتیس ہزار سات سواکتالیس اسٹیمپ پیڈ استعمال ہونگےجبکہ خیبرپختونخوا کیلئے باسٹھ ہزارچورانوے اور بلوچستان کیلئے بیس ہزار پچاس ان مٹ مارکر تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.