District Chairman East Moid Anwar ensure facilities mosque surrounding

District Chairman Moid Anwar

معیدانورکامساجد کے اطراف سہولتوں کی فراہمی کاجائزہ


کراچی چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ ماہ رمضان میں مساجد کے اطراف خصوصی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات بروئے کار لارہے ہیں،رمضان المبارک میں مساجد وتراویح کی جگہوں پر بلدیاتی مسائل حل کرنے کیلئے از خود دورے کر کے جائزہ لے رہا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیضان مدینہ مسجد یونیورسٹی روڈ سے متصل پارکنگ ایریا اور سڑک کی تعمیر کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر فیضان مدینہ کے منتظمین نے چیئرمین معید انور کے ہمراہ اطراف میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کروایا اور موقع پر مزید کاموں کے حوالے سے درخواست کی بالخصوص اندرونی سڑکوں کی تعمیر، سیوریج کے مسئلے کے حل کیلئے ہفتہ وار بنیادوں پر ونچنگ کروانے اور ایمرجنسی کی صورتحال میں ایمبولینس فراہم کرنے کی درخواست کی۔ چیئرمین معید انور نے پیش کردہ تمام درخواستوں کا بغور جائزہ لینے کے بعد منتظمین کو یقین دہانی کرائی کہ بلدیہ شرقی اپنے توسط سے جو کچھ ہوسکے گا وہ کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.